کراچی: گڈاپ میں ہوائی فائرنگ سے خاتون زخمی، 22 ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے گڈاپ میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئیں جس کے بعد پولیس نے 22 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کی گرفتار 22 ملزمان اسلحہ کے غیر قانونی استعمال اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے فارم ہاؤس میں تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 14 پسٹلز، مشین گنز، آٹومیٹک گنز اور 500 سے زائد گولیاں بر آمد کرکے جائے وقوع کو سیل کردیا۔