• KHI: Asr 4:40pm Maghrib 6:20pm
  • LHR: Asr 4:08pm Maghrib 5:49pm
  • ISB: Asr 4:12pm Maghrib 5:53pm
  • KHI: Asr 4:40pm Maghrib 6:20pm
  • LHR: Asr 4:08pm Maghrib 5:49pm
  • ISB: Asr 4:12pm Maghrib 5:53pm

گال ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو اننگز اور 154 رنز سے شکست، سری لنکا کا کلین سوئپ

شائع September 29, 2024
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 154 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

گال میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 602 رنز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کی۔

سری لنکا کی جانب سے شاندار فارم کا مظاہرہ کرنے والے کمندو مینڈس نے ایک مرتبہ پھر بہترین کھیل پیش کیا اور 182 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کوشل مینڈس 106 اور دنیش چندیمل 116 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جواب میں پرباتھ جے سوریا کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 88 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میزبان ٹیم نے اننگز میں 514 رنز کی مجوعی برتری حاصل کر لی۔

سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور بڑی برتری کی بدولت سری لنکا نے مہمان ٹیم کو فالو آن کرانے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے فالو آن کرائے جانے کے بعد مہمان ٹیم نے پہلی اننگز کی نسبت بہتر کھیل پیش کیا اور ٹیم کے چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

زیادہ تر کھلاڑیوں نے سیٹ ہونے کے بعد وکٹ گنوائیں اور پوری ٹیم کھیل کے چوتھے روز 360 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ڈیون کونوے 61، کپتان کین ولیمسن 46، گلین فلپس 78، مچل سینٹنر 67 اور ٹام بلنڈل 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی طرف سے اپنا ڈیبیو کرنے والے نشان پیرس نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں 182 رنز اسکور کرنے پر کمندو مینڈس کو میچ کا بہترین جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں لینے والے پرباتھ جے سوریا کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز میں فتح کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں تاہم انہیں اپنے بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024