• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

شائع September 28, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کردی جب کہ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کررہا تھا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کرگیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر میں 3 غیر ملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، حادثے کا علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال یا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے، زخمیوں کو جائے حادثہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ تھل پہنچادیا گیا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024