• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

خیبر پختونخوا: کوہاٹ میں 10 ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکار

شائع September 27, 2024 اپ ڈیٹ September 28, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیو کا کیس رپورٹ ہوا ہے جس سے رواں سال پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے کیسز کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

پولیو لیبارٹری کے مطابق کوہاٹ میں ایک 10 ماہ کی بچی کا بازو پولیو سے متاثر ہوا ہے۔

پاکستان پولیو اریڈیکیشن پروگرام کے مطابق سال 2024 میں اب تک خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

پروگرام کے مطابق پولیو وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ بچوں کی صحت کے لیے مستقل خطرہ ہے اور بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔

واضح رہے کہ دو دن قبل بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا تھا۔

بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے 30 ماہ کے بچے میں کیس رپورٹ ہوا تھا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون )(ڈبلیو پی وی-1) کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025