• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ثنا خان نے ماضی میں نیم عریاں ہونے کا سبب شیطان کو قرار دے دیا

شائع September 27, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مذہب اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے ماضی میں اپنے نیم عریاں ہونے اور بولڈ لباس پہننے کا سبب شیطان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پتا ہی نہیں چلا کہ شیطان نے انہیں کب اور کیسے برہنہ کیا۔

ثنا خان نے حال ہی میں اداکارہ روبینہ دلیک کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

ثنا خان نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار کالج گئیں تو وہ وہاں لڑکوں اور لڑکیوں کو آپس میں گلے ملتے دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں۔

ان کے مطابق فرسٹ ایئر میں انہیں لڑکوں اور لڑکیوں کے گلے ملنے، بوسہ دینے، سرعام ایک دوسرے سے محبت کرنے پر انہیں حیرانگی ہوتی تھی لیکن پھر آہستہ آہستہ وہ بھی ان چیزوں کی عادی ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ شوبز میں کام کرتی تھیں تب ان کے پاس عیاشی کی ہر چیز موجود ہوتی تھی، ان کے پاس مہنگے ترین کپڑے، مہنگی ترین گاڑی سمیت عیاشی کی دوسری چیزیں بھی تھیں لیکن ان کے پاس سکون نہیں تھا۔

ثنا خان کے مطابق وہ اس وقت بھی سوچتی تھیں کہ ان کے پاس ہر چیز ہے لیکن سکون کیوں نہیں اور وہ یہ سب کس کے لیے کرتی ہیں؟

مذاہب پر بات کرتے ہوئے ثنا خان نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب عورت کو ننگا ہونے کا نہیں کہتا، ہر مذہب عورت کو حیا اور عزت کرنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے شوبز میں کام کرنے والوں سمیت جدید سوچ رکھنے والے شوہروں پر بات کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا کہ وہ کس طرح اپنی بیویوں کو نیم عریاں لباس پہنا کر باہر لے جاتے ہیں اور وہ فخر کرتے ہیں کہ ان کی بیوی اچھی لگ رہی ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی عورت مختصر کپڑوں میں بھی اچھی لگ سکتی ہے؟

ثنا خان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ان کا لباس اچھا ہوتا تھا، وہ مکمل آستین والی قمیضیں پہنتی تھیں لیکن پھر ان کی آستینیں مختصر ہو گئیں۔

ان کے مطابق آہستہ آہستہ انہوں نے آستین کے بغیر شرٹس پہننا شروع کردیں جب کہ نیچے اور اوپر سے بھی ان کا لباس مختصر ہوتا چلا گیا اور وہ روز بہ روز نیم عریاں ہوتی گئیں۔

انہوں نے ماضی میں اپنے نیم عریاں ہونے کا ملبہ شیطان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ انہیں پتا ہی نہیں چلا کہ شیطان نے کب اور کیسے انہیں ننگا کردیا؟

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ شوبز اور فیشن انڈسٹری کی لڑکیاں خوبرو اور ”ہاٹ“ کہلانے کی خاطر ننگی ہوتی جا رہی ہیں، وہ انتہائی مختصر لباس پہننے لگی ہیں اور انہیں یہ بھی احساس نہیں کہ وہ کیا کر رہی ہیں؟

خیال رہے کہ ثنا خان نے اکتوبر 2020 میں مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں نومبر 2020 میں انہوں نے مذہبی اسکالر مفتی انس سے شادی کرلی تھی۔

ثنا خان کے ہاں شادی کے تین سال بعد جولائی 2023 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی، وہ سوشل میڈیا پر شوہر کے ہمراہ حجاب میں ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024