• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

شادی کے 6 ماہ بعد جویریہ عباسی نے شوہر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر شیئر کردیں

شائع September 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے رشتہ ازدواج میں بندھنے کے 6 ماہ بعد شوہر عدیل حیدر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔

جویریہ عباسی نے 26 ستمبر کو شوہر کے ہمراہ نکاح کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ دو روحوں کا میلاپ!

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اور ان کے شریک سفر کو خوشی سے کیک کاٹنے سمیت نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

جویریہ عباسی نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کے عدیل حیدر کے انسٹاگرام اکائونٹ کو بھی مینشن کیا۔

اس سے دو دن قبل جویریہ عباسی نے اپنی شادی کے دوران بیٹی عنزیلہ عباسی سمیت دیگر کے ہمراہ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

اسی طرح اداکارہ نے 17 ستمبر کو بھی اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس میں انہیں سرخ عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے ستمبر کے وسط میں نکاح کی اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں واضح بھی کیا تھا کہ ان کی شادی مارچ 2024 میں ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی نے جولائی میں ٹی وی پروگرام کے دوران پہلی بار اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، اس سے قبل مارچ میں ان کی شادی کی افواہیں پھیلی تھیں۔

جویریہ عباسی گزشتہ 6 ماہ کے دوران متعدد بار بتا چکی ہیں کہ انہوں نے مارچ 2024 میں شادی کی اور ان کے شوہر عدیل حیدر نہ صرف فوٹوگرافر ہیں بلکہ وہ یورپ میں کاروبار بھی کرتے ہیں۔

یہ جویریہ عباسی کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے نوجوانی میں 1997 میں کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی نے گزشتہ برس اپنی بیٹی کی شادی کروائی تھی، جس کے ایک سال بعد انہوں نے بھی دوسری شادی کرلی اور اب انہوں نے پہلی بار شوہر کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024