• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت میں کالے جادو کے دوران 7 سالہ بچہ قتل

شائع September 27, 2024
— فوٹو:فائل
— فوٹو:فائل

بھارت میں ایک اسکول کے بہتر مستقبل کے لیے کالے جادو کے دوران 7 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا گیا، جس کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق مقتول ہتھرس شہر کے ہاسٹل میں اتوار کی رات اپنے بستر پر مردہ حالت میں پایا گیا تھا، یہ جگہ مشہور تاج محل سے زیادہ دور نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حکام کو آگاہ کرنے کے بجائے اسکول کے ڈائریکٹر دنیش بگھیل نے لاش کو اپنی کار کی ڈگی میں چھپا دیا۔

پولیس افسر ہمانشو ماتھر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ بگھیل کے والد کی جانب سے کالے جادو کی تقریب منعقد کی گئی تھی اور اس سے قبل بچے کو قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بچے کو ایک رسم کی ادائیگی کے لیے قربان گاہ لے کر جانا تھا، لیکن تقریب مکمل ہونے سے قبل ہی اس کو قتل کر دیا گیا۔

ہمانشو ماتھر نے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ بگھیل اور اس کے والد کو اسکول کے تین دیگر اساتذہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

ہمانشو ماتھر نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ بچے کی موت کس طرح ہوئی، مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے 2014 سے 2021 کے درمیان ملک میں انسانی قربانی کے 103 مقدمات درج کیے ہیں۔

عام طور پر رسم کے دوران قتل دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جو قبائلی اور دور دراز علاقوں میں زیادہ عام ہے، جہاں جادو ٹونا وسیع پیمانے پر کیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال پولیس نے 2019 میں ایک 64 سالہ خاتون کے قتل کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جسے بھارت کے دور افتادہ شمال مشرقی علاقے میں ایک مندر میں جانے پر قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مبینہ سرغنہ اپنے بھائی کی برسی کے موقع پر مذہبی رسومات ادا کر رہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024