• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سینیئر فنکار ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں، نمرہ مہرہ

شائع September 26, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ و موسیقار نمرہ مہرہ نے شکوہ کیا ہے کہ ملک کے معروف، بڑے اور سینیئر فنکار آنے والے نئے فنکاروں کو نہیں سکھاتے بلکہ وہ ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے آرٹسٹوں کی بے عزتی کرتے ہیں۔

نمرہ مہرہ نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے سینیئر گلوکاروں، موسیقاروں اور فنکاروں کی جانب سے نئے فنکاروں کو نہ سکھانے کا شکوہ بھی کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سینیئر فنکار نے ان کی بے عزتی کی اور کہا کہ وہ گلوکاری کے قابل نہیں، ان سے گلوکاری نہیں ہو سکے گی۔

نمرہ مہرہ کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ سینیئر فنکار ایسا کیوں کرتے ہیں؟ وہ نئے فنکاروں کو کیوں نہیں سکھاتے؟

ان کے مطابق سینیئر فنکار سکھانے کے بجائے نئے فنکاروں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، انہیں طعنے دیتے رہتے ہیں، کہتے رہتے ہیں کہ ان سے گلوکاری نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ بھی ایک سینیئر نے ایسا ہی کیا، انہیں طعنے دیے، ان کی حوصلہ شکنی کی لیکن انہوں نے سینیئر فنکار کا نام نہیں لیا۔

گلوکارہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بعض سینیئر فنکار نئے فنکاروں کی نسل اور خاندان بھی دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کسی موسیقار گھرانے سے نہیں آئے، اس لیے ایسے نئے فنکاروں کو موسیقی کا علم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سینیئر فنکار نئے فنکاروں کو سکھاتے نہیں، نہ ہی انہیں موقع دیتے ہیں لیکن اس باوجود وہ انہیں طعنے دیتے رہتے ہیں کہ وہ کہاں سے اٹھ کر موسیقی کی دنیا میں آگئے، ان کی حوصلہ شکنی کرتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024