• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان میں تہلکہ مچانے والی حریم شاہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟

شائع September 26, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی سیاست سمیت سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے تہلکہ مچانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کافی عرصے بعد منظر عام پر آگئیں۔

حریم شاہ نے حال ہی میں جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے برطانیہ مین سکونت اختیار کرنے کے بعد وہاں کی سیاست میں بھی انٹری دے دی۔

حریم شاہ کے مطابق انہوں نے برطانیہ کی مرکزی سیاست جماعت لبرل ڈیموکریٹس میں شمولیت اختیار کرلی، انہوں نے حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں مذکورہ جماعت کی مہم بھی چلائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں برطانیہ کی شہری اور ریاستی اسمبلی کی رکن بننے کی خواہاں ہیں اور اس وقت وہ وہاں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

حریم شاہ نے بتایا کہ انہیں برطانوی وزارت داخلہ کا ادارہ مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، انہیں حکومت نے نہ صرف رہائش دی ہوئی ہے بلکہ وہ حکومتی اخراجات پر ہی تعلیم حاصل کرنے سمیت دوسرے امور سر انجام دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے ٹرانسپورٹ سمیت ایکسرسائیز اور جم کے اخراجات بھی برطانوی حکومت برداشت کرتی ہے اور انہیں ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی برطانوی وزارت داخلہ نے معاونت فراہم کی۔

حریم شاہ کے مطابق انہوں نے پاکستان سے ماسٹرز کی تعلیم مکمل کی تھی، وہ حافظ قرآن ہونے سمیت مذہبی تعلیم بھی حاصل کر چکی ہے جب کہ انہوں نے تقابلی مذاہب کی بھی ڈگری لے رکھی ہے، اس لیے انہوں نے برطانیہ میں وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کا اردہ کیا۔

خیال رہے کہ برطانیہ منتقل ہونے سے قبل وہ کچھ عرصہ ترکیے سمیت دیگر ممالک میں بھی عارضی طور پر رہیں۔

بیرون ملک منتقل ہونے سے قبل حریم شاہ پاکستانی سوشل میڈیا اور سیاست میں بڑی متحرک تھیں، ان کی متعدد سیاست دانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کے متعدد اسکینڈلز بھی سامنے آئے۔

علاوہ ازیں کچھ عرصہ قبل ان کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر بھی لیک ہوئی تھیں، جن سے متعلق حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان کی ٹک ٹاکر دوست صندل خٹک نے لیک کی تھیں۔

حریم شاہ اس وقت شوہر بلاول کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہ وہاں سیاست میں متحرک ہونے کے علاوہ قانون کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024