• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:11pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 4:15pm

چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو سیاسی جماعت میں بدل دیا، بیرسٹر سیف

شائع September 26, 2024
— فائل فوٹو :ڈان
— فائل فوٹو :ڈان

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بہانے ڈھونڈنے کے لیے اجلاس پر اجلاس بلارہا ہے، درحقیقت الیکشن کمیشن جعلی حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن نوٹیفیکشن جاری کرکے اعلی عدلیہ کے حکم کی تعمیل کریں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہانے ڈھونڈنے کے لیے اجلاس پر اجلاس بلارہا ہے، تاخیری حربے استعمال کرنے پر الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکندر سلطان راجا آئین سے متصادم فیصلے کرنے پر آرٹیکل 6 کا بھی مرتکب ہوا ہے، الیکشن کمیشن جعلی حکومت کے اشاروں پر چل رہی ہے جب کہ جعلی حکومت چند سانسیں لینے کے لیے ریاستی اداروں کی ساکھ کو داو پرلگارہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو ایک سیاسی جماعت میں بدل دیا ہے، ریاستی اداروں کے سیاسی فیصلے ملک کے لیے بھیانک ہوتے ہیں، فارم 47 کی حکومت نے ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 ستمبر 2024
کارٹون : 25 ستمبر 2024