• KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm
  • KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm

قوالی پر بنی پاکستانی دستاویزی فلم نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

شائع September 25, 2024

15 ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پاکستانی میوزک ڈاکومینٹری فلم ’سانگز آف دی صوفی‘ نے بہترین ڈاکومینٹری آڈینس چوائس ایوارڈ جیت لیا۔

اس ڈاکومینٹری میں قوال بچے گھرانے کے قوالیوں، شائقین، عقیدت مندوں اور میوزک اسکالرز کے ذریعے کلاسیکل قوالی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

معروف پاکستانی فنکاروں کے صوفیانہ سوچ سے متاثر آرٹ، مغل منی ایچر پینٹنگز، قوالیوں، انٹرویوز اور سچی کہانی سنانے کے انداز کو یکجا کرتے ہوئے یہ ڈاکومینٹری فلمائی گئی ہے۔

صوفیانہ گیت ایک حیرت انگیز فن ہے جو تاریخ، ثقافت اور محبت کے آفاقی پیغام کی کھوج کرتا ہے۔ شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر جگر شاہ نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اس ڈاکومینٹری نے ہمارے فیسٹیول میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ وحید اور کامران انور نے اس شاہکار کو بڑے پردے پر نہایت عمدہ انداز میں پیش کیا ہے۔

ڈاکو مینٹری کےہدایت کار شاہ رخ وحید نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ہماری ڈاکومینٹری کو دنیا بھر کے ناظرین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ یہ قوالی کے فن اور قوال خاندانوں کی جانب سے اس مقدس فن کو زندہ رکھنے کے لئے ہمارا خراج تحسین ہے اور ہم اسے دنیا کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں۔

پروڈیوسر کامران انور کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کے ردعمل پر خوشی ہے ،مزید کہا کہ ہم ججوں اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس فلم کوسراہاہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025