• KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm

تحریک انصاف کی 5 اکتوبر کو مینار پاکستان میں جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنرکو درخواست

شائع September 24, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے ایک بار پھر لاہورجلسے کے لیے ڈپٹی کمشنرکو نئی درخواست دے دی جس میں پانچ اکتوبر کو مینار پاکستان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ کی تقریب اور جلسے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس میں درخواست جمع کروادی جس میں کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پانچ اکتوبر کو بانی پی ٹی کی سالگرہ کا دن ہے اس لیے اس دن جلسے کی اجازت دی جائے، ہم پانچ اکتوبر کو شام پانچ بجے سے لے کر رات 10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس سلسلے میں استدعا کی گئی کہ مینار پاکستان جلسے کے تمام شرکا تمام قانونی ضابطوں پر مکمل عمل کریں گے اور وہاں اس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن اور طاہر القادری بھی جلسہ کر چکے ہیں لہٰذا پاکستان تحریک انصاف کو بھی مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں بھی جلسے کے لیے انتظامیہ کو درخواست دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تمام بڑے شہروں میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور راولپنڈی کے بعد لاہور اور میانوالی سمیت دیگر شہروں میں جلسے کرنے کا ارادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025