• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی

شائع September 22, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کیے گئے ایک دستی بم حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دستی بم حملہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے خاران میں مقامی ہوٹل کے قریب کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نا معلوم دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے جائے وقوع پر پہنچے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024