کراچی: ڈیفنس میں کچرے میں لگنے والی آگ نے 2 گاڑیوں کو جلا کر خاکستر کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں کاروں کی پارکنگ کی جگہ سے کچھ فاصلے پر کچرے کے ڈھیر میں لگنے والی آگ نے 2 گاڑیوں کو جلا کر خاکستر کردیا۔
ریسکیو سروسز کے حکام کے مطابق ڈیفنس فیزون میں کھڑی دو گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، کوڑے کے ڈھیر سے لگنے والی آگ نے دو کھڑی کاروں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
حکومت سندھ کے ریسکیو 1122 کے اہلکار حسن خان نے بتایا کہ فیز ون میں کاروں کی پارکنگ کی جگہ سے کچھ فاصلے پر کچرے کا ڈھیر تھا جہاں مبینہ طور پر کچھ لوگ نشہ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کچرے کے ڈھیر میں آگ بھڑک اٹھی اور پھیل کر کھڑی دو کاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ نے دونوں کاروں کو بری طرح تباہ کر دیا جس میں ایک لگژری ایک بھی شامل ہے، بعد ازاں 2 فائر ٹینڈرز نے اس پر قابو پالیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔