• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

عالیہ بھٹ کا ’اے ڈی ایچ ڈی‘ میں مبتلا ہونے کا انکشاف

شائع September 21, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی عارضے ’اٹینشن ڈیفیسٹ ڈس آرڈر‘ (اے ڈی ڈی) (Attention Deficit Disorder) میں مبتلا ہیں، جس وجہ سے وہ میک اپ روم میں بھی 45 منٹ سے زائد کا وقت نہیں گزارتیں۔

عالیہ بھٹ نے حال ہی میں عالمی فیشن میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے بطور اداکارہ خود کو پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا۔

انہوں نے ہولی وڈ میں کام کرنے کے اپنے تجربے پر بھی بات کی جب کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے بدلتے رجحانات اور خود کو پیش ذہنی مسائل پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے فیشن میگزین کو بتایا کہ دراصل وہ کئی سال سے ’اٹینشن ڈیفیسٹ ڈس آرڈر‘ (اے ڈی ڈی) میں مبتلا ہیں، جس وجہ سے وہ بہت سارے کام ٹھیک طرح سے نہیں کر پاتیں جب کہ بعض کاموں کو سر انجام دیتے وقت انہیں الجھن ہوتی ہے۔

عالیہ بھٹ نے مثال دی کہ جیسے ان سے میک اپ روم یا میک اپ چیئر پر 45 منٹ سے زائد وقت تک نہیں بیٹھا جاتا، انہیں وہاں سے ہر حال میں ایک گھنٹے سے قبل نکلنا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شادی کے وقت بھی انہوں نے میک اپ آرٹسٹ کے پاس کم وقت گزارا۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ شادی کے دن میک اپ آرٹسٹ نے ان سے دو گھنٹے مانگے اور کہا کہ یہ ان کی زندگی کا اہم ترین دن ہے، اس لیے وہ اس میں جلد بازی نہ کریں لیکن اس باوجود انہوں نے انہیں 45 منٹ ہی دیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’اے ڈی ڈی“ میں مبتلا رہنے کی وجہ سے انہوں نے شادی کے دن بھی میک اپ روم میں 45 منٹ گزارے۔

خیال رہے کہ ’اٹینشن ڈیفیسٹ ڈس آرڈر‘ (اے ڈی ڈی) ذہنی عارضے اٹینشن ڈفیکٹ ہائپرایکٹو ڈس آرڈر (اے ڈی ایچ ڈی) کی چھوٹی قسم ہے۔

اس میں مبتلا افراد کسی بھی مسئلے پر توجہ مرکوز نہیں کرپاتے، وہ ہر وقت بے چینی محسوس کرتے ہیں، وہ معاملے کی سنگینی کو سمجھ کر آرام سے نہیں بیٹھ پاتے جب کہ نتائج کے بارے میں سوچے بغیر وہ باتیں یا کام سر انجام دے دیتے ہیں۔

یہ ایک اعصابی کمزوری کا عارضہ ہے، جسے ذہن اور یادداشت کی کمزوری سے بھی جوڑا جاتا ہے، تاہم یہ سنگین دماغی بیماری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024