• KHI: Maghrib 6:28pm Isha 7:44pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:04pm Isha 7:28pm
  • KHI: Maghrib 6:28pm Isha 7:44pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:04pm Isha 7:28pm

میرے اعتراض سے کیا ہوگا، شوہر نے دوسری شادی کرنی ہوگی تو کرلے گا، ندا یاسر

شائع September 21, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ اگر ان کے شوہر کو دوسری شادی کرنی ہوگی تو وہ ہر صورت میں کرلیں گے، ان کے اعتراض کرنے سے کیا ہوگا؟

ندا یاسر حال ہی میں فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے شوہر نے ان کے سامنے ہی کہا تھا کہ بیوی کو ہر 15 سال بعد شوہر کی نئی شادی کروانی چاہیے تو اس پر انہیں اعتراض نہیں ہوا؟

اس پر ندا یاسر نے جواب دیا کہ یاسر نواز نے مذکورہ بات مذاق میں کی تھی لیکن لوگوں نے اسے سچ سمجھ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر ویسے ہی باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن وہ کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ان کے شوہر کی مذاق میں کہی بات کو پکڑ لیا لیکن اگر ان کے شوہر کبھی دوسری شادی کریں تو وہ کیا کر سکتی ہیں۔

اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ان کے ناراض ہونے یا اعتراض کرنے سے کیا ہوگا، اگر ان کے شوہر کو دوسری شادی کرنی ہوگی تو وہ کرلیں گے۔

اسی دورانہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر ان کے شوہر کا کہیں کوئی سین فٹ ہے اور وہ بڑھاپے میں اگر دوسری شادی کرلیں تو وہ کیا کر سکتی ہیں۔

اس پر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ یاسر نواز سمجھدار شخص ہیں، وہ دوسری شادی کرکے ذلالت والی زندگی گزارنا نہیں چاہیں گے، اس پر ندا یاسر ہنس پڑیں۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل یاسر نواز نے اپنی اہلیہ اور بھائی دانش نواز کے ہمراہ کیے جانے والے یوٹیوب پروگرام میں کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ حکومت ایسا قانون بنائے کہ بیوی ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے اور جو ایسا نہیں کرے گی، اس خاتون کو جیل بھیجا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024