• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے، حافظ نعیم

شائع September 20, 2024
ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن کا مطالبہ بوٹ پالش کرنے والوں کو مزید مضبوط کرنے کے مترادف ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن کا مطالبہ بوٹ پالش کرنے والوں کو مزید مضبوط کرنے کے مترادف ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے آئینی ترمیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تمام جمہوریت پسندوں کو مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سڑکوں پر نکلنا چاہیے، تمام اپوزیشن جماعتیں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ الیکشن کا مطالبہ بوٹ پالش کرنے والوں کو مزید مضبوط کرنے کے مترادف ہے، فارم 45 کے ہوتے ہوئے کسی ری الیکشن کی ضرورت نہیں، جوڈیشل کمیشن بنا کر الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز کی حکومت تعلیم سے کھلواڑ کر رہی ہے، 14 ہزار اسکولوں کی نجکاری قبول نہیں، اس کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی معاہدہ 23 ستمبر کو ختم ہوگا، 24 کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024