• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

وفاقی حکومت کا سرمایہ کاری اور آسان کاروبار کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ

شائع September 20, 2024
وزیر سرمایہ کاری کو کابینہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
وزیر سرمایہ کاری کو کابینہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری اور آسان کاروبار کے لیے مزید اقدامات کا فیصلہ کرلیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے 4 رکنی کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات تشکیل دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر سرمایہ کاری کو کابینہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیر تجارت، وزیر صنعت وپیداوار اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے۔

کابینہ کمیٹی کو 25 دسمبر 2024 تک اصلاحات کے لیے سفارشات دینے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا۔

کمیٹی ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کا ماحول مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات دے گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025