• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مصدق ملک کی چینی صنعتکاروں کو پاکستان میں توانائی، پیٹرولیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

شائع September 20, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے چین کے صنعتکاروں کو پاکستان میں توانائی اور پیٹرولیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے چین کے صوبے شینگ یا میں ژیان کے مقام پر آٹھویں سلک روڈ بین الاقوامی ایکسپو کے ضمن میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لیے چین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صنعتکاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیرپیٹرولیم نے پاکستان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرنے اور ایکسپو میں پاکستان کا پویلین لگانے میں مدد دینے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ایکسپو میں پاکستان کی شرکت وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اس سال کے شروع میں ژیان کے دورے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم کے کنوئیں کھودنے، تیل صاف کرنے اور اس کی ترسیل اور کوئلے کی کان کنی میں مہارت رکھنے والی پاکستان کی سرگردہ کمپنیاں صوبے کی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں تاکہ سرمایہ کاری مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے تعاون کیا جائے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے مشترکہ اور پائیدار ترقی، دیرپا دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے لئے ملکر کام کرنے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024