• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

حکومت سندھ کا ملازمین کو پینشن سے محروم رکھنے کیلئے سول سروس ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

شائع September 20, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو پینشن کے حق سے محروم رکھنے کے لیے سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم صوبائی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کے ترمیمی مسودہ کے مطابق ترمیم منظور ہونے کے بعد یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی سرکاری ملازمین ماہانہ پینشن کے حقدار نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ امپلائی بینیفٹ اسکیم میں سرکاری ملازم اور حکومت ماہانہ اپنے حصے کی رقم ڈالےگی، ملازم کو ریٹائرمنٹ کے وقت گولڈن چیک گریجوئٹی اور پینشن کی مد میں دیا جائے گا۔

حکومت سندھ کے مطابق صوبائی بجٹ کا ایک بڑا حصہ پینشن پر ختم ہوجاتا تھا، اسی لیے یہ اصلاحات ضروری ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024