• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

بھارتی کمانڈر کی جانب سے پاکستانی امن دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف

شائع September 20, 2024 اپ ڈیٹ September 20, 2024 12:13am
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

سینئر بھارتی فوجی افسر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شامل پاکستانی فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ مشن کے فورس کمانڈر بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے پاکستانی امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط میں پیشہ وارانہ خدمات کا اعتراف کیا اور پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

بھارتی جنرل آفیسر نے بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کے کردار کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ فورس کمانڈر کا اعتراف عالمی امن کوششوں میں پاک فوج کی ساکھ اور ایک قابل اعتماد شراکت دار ہونے کا ثبوت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستانی امن دستہ جنوبی سوڈان میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے فرض کی ادائیگی میں مصروف ہے اور بلیو ہیلمٹ میں پاکستانی امن دستہ کے ارکان نے سول آبادی کے تحفظ کے لیے پیچیدہ ماحول میں مشکل انجینئرنگ ٹاسک مکمل کیے۔

سول آبادی کا تحفظ امن مشن میں ہمیشہ پاکستانی امن دستوں کی اولین ترجیح رہی ہے اور پاکستانی امن دستوں کے اہلکار دن رات سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈھائی لاکھ بے گھر افراد کی خدمت میں مصروف ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024