• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

سابق سری لنکن کرکٹر پر آسٹریلیا میں 20 سال کی پابندی عائد کردی گئی

شائع September 19, 2024
دلیپ سماراویرا نے ضابطہ اخلاق کے سیکشن 2.23 کی خلاف ورزی کی — فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو
دلیپ سماراویرا نے ضابطہ اخلاق کے سیکشن 2.23 کی خلاف ورزی کی — فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو

سری لنکا کے سابق اوپننگ بلے باز دلیپ سماراویرا پر کرکٹ وکٹوریہ میں ملازمت کے دوران نامناسب رویے میں ملوث ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا میں کوچنگ کرنے پر 20 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سابق سری لنکن کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ضابطہ اخلاق کے قانون کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دلیپ سماراویرا کے رویے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ان پر 20 سال کی پابندی عائد کی، اس عرصے کے دوران سری لنکن کھلاڑی کو کرکٹ آسٹریلیا میں کسی بھی قسم کی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔

52 سالہ دلیپ سماراویرا پر کرکٹ آسٹریلیا کے انٹیگریٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد پابندی عائد کی گئی۔

سری لنکا کی جانب سے 1993 سے 1995 تک 7 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچز میں نمائندگی کرنے والے دلیپ سماراویرا طویل عرصے تک ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میں وکٹوریہ ویمنز اور میلبورن اسٹارز کے اسسٹنٹ کوچ رہ چکے ہیں جب کہ اس سال کے اوائل میں انہیں وکٹوریہ ویمنز ٹیم کے سینئر کوچنگ کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دلیپ سماراویرا نے کرکٹ آسٹریلیا کے ضابطہ اخلاق کے سیکشن 2.23 کی خلاف ورزی کی۔

وکٹورین کرکٹ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر نک کمنز نے ایک بیان میں سری لنکن کھلاڑی کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ’وہ کوڈ آف کنڈکٹ کمیشن کے فیصلہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کھلاڑی نے جرات کا مظاہرہ کیا، ان لوگوں کی حفاظت سب سے اولین ترجیح ہے جو نامناسب رویے کا شکار ہوتے ہیں جب کہ وہ تمام کھلاڑیوں اور ملازمین کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024