• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

وفاقی حکومت کا کراچی میں نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کا منصوبہ

شائع September 18, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی حکومت نے کراچی میں نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا جس کے لیے 700 ایکڑ اراضی بھی مختص کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق باوثوق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے کراچی میں نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس کے قیام کے لیے 700 ایکڑ اراضی مختص کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی ہی نئی اسٹیل ملز کے لیے مختص کی گئی ہے کیونکہ موجودہ اسٹیل ملز کی اراضی پر نئی اسٹیل ملز قائم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

حکومت روس کے تعاون سے نئی اسٹیل مل قائم کرنا چاہتی ہے اور روس کے نائب وزیر صنعت و تجارت اور پاکستان کے وزیر صنعت نے نئی اسٹیل مل کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔

روسی نائب وزیر صنعت و پیداوار نے اپنی حکومت میں اعلیٰ سطح پر نئی اسٹیل مل کی تجویز پیش کرنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز جون 2015 سے بند ہے اور اس کی نجکاری کی تجاویز بھی کئی بار پیش کی جا چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024