• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: سپرہائی وے پر فائرنگ سے حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق

شائع September 18, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ وہ سپر ہائی وے پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں کہ آیا یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے یا پھر ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مقتول شاہ نواز ان کا ذاتی ڈرائیور تھا اور جو ایک طویل عرصے سے ان کے ساتھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مقتول شاہ نواز کی عمر 45 سال تھی اور تعلق سانگھڑ سے تھا، اس سے قبل شاہ نواز کے والد کو بھی قتل کیا جا چکا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024