• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

ننکانہ صاحب: سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک

شائع September 18, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 نامعلوم دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور دیگر 2 فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔

مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 3 دستی بم، تین ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز وائر، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کرلی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024