• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

26ویں آئینی ترمیم: وزیر قانون بدھ کو اہم پریس کانفرنس کریں گے

شائع September 17, 2024
پریس کانفرنس میں وزیر قانون کے ہمراہ حلیف جماعتوں کے نمائندے بھی ہوں گے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
پریس کانفرنس میں وزیر قانون کے ہمراہ حلیف جماعتوں کے نمائندے بھی ہوں گے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بدھ کی صبح اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ حلیف جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ کل مورخہ 18 ستمبر کو مجوزہ آئینی ترمیم پیکج کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون مجوزہ آئینی ترمیم میں شامل اہم نکات کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

پریس کانفرنس کا مقصد آئینی ترمیم کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام کو دور کرنا اور اصل حقائق پیش کرنا ہے۔

پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو 26ویں آئینی ترمیم کے بارے میں سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024