• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

شادی کے بعد پہلے ہی دن دانش نواز نے کہا یہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں، ندا یاسر

شائع September 17, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے اگلے ہی دن انہیں ان کے دیور دانش نواز نے کہا کہ وہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں دکھتیں۔

مذکورہ انکشاف حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے شوہر اور دیور کے ساتھ کیے جانے والے پوڈکاسٹ میں کیا، جس میں اداکار علی عباس مہمان بنے تھے۔

پروگرام کے دوران ایک بات پر ندا یاسر نے انکشاف کیا جیسے ہی ان کی شادی ہوئی تو اگلے روز شوہر نے انہیں سب سے پہلے دیور دانش نواز سے ملوایا۔

ان کے مطابق اس وقت دانش نواز نے انہیں دیکھنے کے بعد اپنی بہن انزلنا کو کہا کہ بھابھی کہیں سے بھی ایشوریا رائے جیسی نہیں دکھتیں۔

ان کی بات پر سب ہنس پڑے اور دانش نواز نے کہا کہ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں اور اگر ان کی بھابھی ایشوریا رائے جیسی دکھتی ہیں تو وہ ثابت کریں۔

دانش نواز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ندا یاسر ان کی غلطی فہمی دور کریں اور ثابت کریں کہ وہ ایشوریا رائے جیسی ہیں۔

اس پر ندا یاسر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اس طرح کی خوش فہمی کبھی نہیں تھی کہ وہ بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے جیسی ہیں۔

اس پر دانش نواز نے انکشاف کیا کہ شادی سے قبل یاسر نواز انہیں بتاتے تھے کہ ندا یاسر ہوبہو بولی وڈ اداکار ایشوریا رائے جیسی دکھتی ہیں۔

ان کی بات پر ندا یاسر نے بھی کہا کہ ان کے شوہر نے شادی سے قبل گھر والوں کو بڑی بڑی بھڑکیاں ماری ہوں گی اور ان سے متعلق دعوے کیے ہوں گے، تبھی تو انہیں دانش نواز نے دیکھ کر کہا کہ وہ ایشوریا رائے جیسی نہیں دکھتیں۔

خیال رہے کہ یاسر نواز اور ندا یاسر نے جون 2002 میں کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی تھی۔

شادی سے قبل دونوں متعدد پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں میں ایک ساتھ کام کر چکے تھے اور دونوں کے والدین بھی شوبز کا حصہ تھے۔

دونوں کی جوڑی کا شمار پاکستان کی سب سے معروف شادی شدہ جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں کو دو بچے ہیں اور رواں برس انہوں نے شادی کی 22 ویں سالگرہ منائی تھی۔

دونوں نہ صرف اچھے اداکار بلکہ پروڈیوسر بھی ہیں جب کہ یاسر نواز ہدایت کاری بھی دیتے رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025