• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

آئینی ترامیم جمہوریت پرحملہ ہے، کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

شائع September 17, 2024
—   فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم جمہوریت پرحملہ ہے، کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خود کو جمہوری پارٹیاں کہنے والوں نے بل لانےکا سوچا بھی کیسے، ہم ان کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اس طرح کا بل پاس ہونا دور کی بات، کسی کی پیش کرنےکی بھی جرات نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا جہاں کئی دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025