پنجاب یونیورسٹی کے 3 ملازمین ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں معطل
پنجاب یونیورسٹی کے 3 ملازمین کو ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں معطل کردیا گیا۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق پرچوں کی سیکریسی کا سسٹم بائی پاس کرنے پر تین یونیورسٹی ملازمین انتظامیہ کی نظر میں آئے۔
ایک حساس ادارے کی مدد سے تحقیقات کی گئیں جس کے دوران ملازمین کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ معطل ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔