• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خیبرپختونخوا پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

شائع September 15, 2024
— فوٹو: خیبرپختونخوا پولیس
— فوٹو: خیبرپختونخوا پولیس

خیبرپختونخوا پولیس کے افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگادی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبے بھر کے ریجنل پولیس افسران اور ڈی پی اوز کو اس سلسلے میں ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں سوشل میڈیا پالیسی کے اہم نکات درج ہیں۔

پالیسی کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں پر پابندی ہوگی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پر پرسنل اکاونٹس کی پروفائل پکچر میں باوردی فوٹو اسلحہ، پولیس بیج یا دیگر شواہد اپلوڈ نہ کریں۔

پالیسی بیان میں کہا گیا کہ اس پابندی کا مقصد محکمہ پولیس کی سالمیت کو یقینی بنانا اور پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی کو برقرار رکھنا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان معلومات کی موجودگی سے نہ صرف محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے بلکہ دیگر پولیس اہلکاروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024