• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

چیمپئنز کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی

شائع September 15, 2024
محمد حسنین نے 5 کھلاڑی آؤٹ کیے — فوٹو: پی سی بی
محمد حسنین نے 5 کھلاڑی آؤٹ کیے — فوٹو: پی سی بی

چیمپئنز کپ کے تیسرے میچ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 328 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

عثمان خان نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شاداب خان نے 65 اور حیدر علی نے 63 رنز اسکور کیے۔

ڈولفنز کے عثمان قادر نے 3، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ڈولفنز کی ٹیم 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد حسنین نے 5 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

قاسم اکرم کے 65، صاحبزادہ فرحان کے 52 اور فہیم اشرف کے 41 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں اننگز نہ کھیل سکا۔

محمد حسنین کے علاوہ پینتھرز کے مبصر خان اور اسامہ میر نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024