• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خیبرپختونخوا: چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں سے 6 افراد جاں بحق

شائع September 14, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بارش سے متعلقہ مختلف واقعات میں دو مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان انور شہزادہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ضلع چارسدہ میں تیز بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔

دیر بالا میں آسمابی بجلی گرنے کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

انور شہزادہ کے مطابق گزشتہ شب ہونے والی بارش کے باعث مجموعی طور پر 2 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت ہے۔

پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک مجموعی طور پر 107 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مجموعی طور پر 977 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جس میں 262 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام نے سیاحوں اور مقامی افراد کو موسم کی صورتحال کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024