• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بلوچستان: ژوب میں قومی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

شائع September 14, 2024
—فائل/فوٹو:ڈان
—فائل/فوٹو:ڈان

بلوچستان کے ضلع ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 24 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے، مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

حکومت بلوچستان نے ژوب بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ واقعہ افسوسناک ہے اور اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

شاہد رند کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، تمام زخمیوں کو پولیس اورلیویز کی گاڑیوں میں ژوب ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024