• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈیرہ اسمٰعیل خان: ایک گھر سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

شائع September 14, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے پندرہ میل میں ایک گھر سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور آتشی اسلحہ بھی پایا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈیر اسمٰعیل خان کے علاقے پندرہ میل میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گھر کے اندر چند افراد کی لاشیں پائی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس جب موقع پر پہنچی تو لاشوں کے قریب سے آتشی اسلحہ، میگزین، اور دیگر سامان بھی موجود تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مقتولین فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نےلاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی جائے گی۔

پولیس نے واقعے کے حوالے ے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، مقتولین کی شناخت اور واقعے کی مزید پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے، جب کہ تھانہ یارک میں واقعے کی رپورٹ بھی درج کر لی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024