تجارت کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی اہمیت کی حامل ہے، اسحٰق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ تجارت کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی اہمیت کی حامل ہے۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ میری ٹائم افیئرز سے متعلق سب کے مفاد مشترک ہیں، حکومت ماہی گیری کے شعبے کو جدید تقاضوں سےہم آہنگ کرنےکےلیے اقدامات کررہی ہے، ماہی گیری کے لیے بیچ اور خوراک کا درست طریقہ کار کے تحت انتظام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت ماہی گیری کے شعبے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بہت ضروری تھا، پاکستان کی بلیو اکانومی ملکی ترقی کے لیے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتی ہے،بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں اور پاکستان میں اس کا مقصد علاقائی ترسیل کا مرکز بننا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے مزید کہا کہ مستقبل میں پاکستان کی بندرگاہوں پر نمایاں ترقی دیکھنے کو ملے گی۔