• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:20pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:25pm

ایران سے تعلقات رکھنے والے پاکستانی شخص پر امریکی اہلکار کے قتل کی سازش کا الزام عائد

شائع September 12, 2024
آصف مرچنٹ: فائل فوٹو
آصف مرچنٹ: فائل فوٹو

امریکی ریاست نیو یارک میں پراسیکیوٹرز نے ایک کیس کی سماعت کے دوران بتایا کہ ایران سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی شخص پر پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بدلے میں ایک امریکی اہلکار کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف اور استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ 46 سالہ آصف رضا مرچنٹ نے مبینہ طور پر امریکا میں کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکار کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا کہ جیسا کہ آصف مرچنٹ کے خلاف دہشتگردی اور قتل کے لیے ہٹ مین ہائر کرنے کا الزام ہے، ہم ان لوگوں کا احتساب جاری رکھیں گے جو امریکیوں کے خلاف ایران کی مہلک سازش کو انجام دینے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ قاسم سلیمانی جنوری 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

جیسا کہ الزام لگایا گیا ہے، آصف مرچنٹ نے امریکی سیاست دانوں اور سرکاری اہلکاروں کو قتل کرنے کی سازش کی، امریکی اٹارنی بریون پیس نے مزید کہا کہ آج کا فرد جرم یہاں اور بیرون ملک دہشت گردوں کے لیے ایک پیغام ہے۔

مطلوبہ ہدف کی شناخت نہیں کی جا سکی لیکن اٹارنی جنرل نے پہلے کہا تھا کہ آصف مرچنٹ کو 13 جولائی کو بٹلر، پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قتل کی کوشش سے جوڑنے کے لیے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا کہ پاکستانی شہری کے ایران سے قریبی تعلقات تھے اور یہ کہ مبینہ طور پر مرڈر فار رینٹ کی سازش سیدھا ایرانی سازش تھی، ایف بی آئی کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ مبینہ طور پر جن لوگوں کو آصف مرچنٹ نے ہائر کرنے کی کوشش کی وہ ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹس تھے۔

محکمہ انصاف نے بتایا کہ ایران میں وقت گزارنے کے بعد، آصف مرچنٹ پاکستان سے امریکا پہنچا اور ایک ایسے شخص سے رابطہ کیا جس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ کسی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنے کی اسکیم میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔

تاہم اس شخص نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آصٖف مرچنٹ کی اطلاع دی اور ایک خفیہ ذرائع بن گیا۔

بعد ازاں آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے اگست میں کہا تھا کہ اسے امریکی حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

2022 میں امریکا نے پاسداران انقلاب کے ایک رکن پر سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے قتل کی سازش کا الزام لگایا تھا، محکمہ انصاف نے کہا کہ شہرام پورصفی، جو ابھی تک مفرور ہے، نے جان ولٹن کو قتل کرنے کے لیے امریکا میں ایک فرد کو 3 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024