• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خیبر پختونخوا حکومت کا ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

شائع September 12, 2024
السٹریشن : ڈان
السٹریشن : ڈان

خیبرپختونخوا حکومت نے ٹیکس چوری اور فراڈ میں ملوث افراد کی اطلاع یا نشاندہی کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے انعام دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری اور فراڈ میں ملوث افراد کی اطلاع دینے والوں کے نام خفیہ رکھیں گے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ اس انعامی نظام کے لیے قانونی تحفظ کی فراہمی کے ضوابط کا مقصد اس سلسلے میں آواز اٹھانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور یہ کام آخری مراحل میں ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ شہریوں کی مدد سے ٹیکس چوری اور دھوکا دہی سے نمٹنے کے لیے اقدامات جلد ہی نافذ کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024