• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

ملائکہ اروڑا کے والد نے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

شائع September 11, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے ممبئی شہر کے علاقے باندرا میں اپنے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگاکر اپنی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش انیل اروڑا کی موت کو خودکشی کی جانب اشارہ کر رہی ہیں، اداکارہ کے والد نے اپنے اپارٹمنٹ سے صبح 9 بجے چھلانگ لگائی۔

ملائکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان اور سینئر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

ملائکہ اروڑا کے والد بھارتی مرچنٹ نیوی میں ملازمت کرتے تھے، جبکہ اداکارہ جب گیارہ سال کی تھیں تو ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی، ملائکہ اپنی والدہ اور بہن امرتا اروڑا کے ہمراہ چمبور منتقل ہوگئی تھیں۔

بھارت کی غیر سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائکہ نے اپنے والدین کے درمیان طلاق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا وہ گیارہ برس کی تھیں جب ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024