• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

عماد عرفانی اداکارہ ماہرہ خان کے معترف

شائع September 9, 2024
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

مقبول اداکار عماد عرفانی نے سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کے رویے اور شخصیت کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شوٹنگ کے دوران ہر کسی سے انتہائی ادب سے پیش آتی ہیں۔

عماد عرفانی حال ہی میں سنو ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فردوس جمال، راحت کاظمی اور قوی خان بہت پسند ہیں جب کہ نئے اداکاروں میں انہیں فواد خان اور فہد مصطفیٰ بہت پسند ہیں، انہیں دیکھ ہی انہیں اداکاری کا شوق ہوا۔

ان کے مطابق 11 سال قبل انہوں نے فیشن اور ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور وہ متعدد اداکاروں کی اداکاری دیکھ کر اس جانب راغب ہوئے۔

اداکار نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے کسی کے کام کو کاپی نہیں کیا، تاہم انہوں نے متعدد اداکاروں کے انداز کو دیکھ کر ان کی طرح اداکاری کرنے کی کوشش کی۔

عماد عرفانی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اگرچہ اداکارائیں بھی پسند ہیں لیکن چوں کہ انہوں نے اداکارائوں کے انداز کو کاپی نہیں کیا، اس لیے انہوں نے ان کا نام لیا۔

ایک سوال کے جواب میں عماد عرفانی نے بتایا کہ انہوں نے چند کمرشلز میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کا تجربہ انتہائی اچھا رہا۔

انہوں نے ماہرہ خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کسی کو عزت اور ادب دینے والی اداکارہ ہیں۔

عماد عرفانی کے مطابق ماہرہ خان ایک ایسی اداکارہ ہیں، جن سے ہر کسی کو سیکھنا چاہیے کہ شوٹنگ سیٹ پر دوسروں سے کس طرح کا رویہ یا برتائو کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان واقعی سپر اسٹار ہیں، وہ ہر کسی کے ساتھ عاجزی سے ملتی اور پیش آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور اداکار بعض لوگوں کو شہرت اور عزت تو ملتی ہے لیکن جو اداکاروں کے لیے کیمرے کے پیچھے کام کر رہے ہوتے ہیں، انہیں کوئی نہیں جانتا اور ان کا احترام و عزت کرنے میں ہی بڑا پن ہوتا ہے اور یہ کام ماہرہ خان کرتی ہیں۔

عماد عرفانی کی جانب سے ماہرہ خان کی شخصیت اور عاجزانہ رویے کی تعریفیں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سے اتفاق بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025