• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت میں سڑک کنارے خاتون کا ریپ، مداخلت کے بجائے راہ گیر ویڈیو بناتے رہے

شائع September 9, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے آگر ناکا میں ایک شخص نے خاتون کو شراب پینے پر مجبور اور مبینہ طور پر اس کا ریپ کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اخبار دی ہندو نے رپورٹ کیا کہ اُجین شہر میں پیش آنے والے واقعے پر خاتون کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دی انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ جرم وزیر اعلیٰ موہن یادو کے انتخابی حلقے میں ہوا، اجین شہر میں فٹ پاتھ پر خاتون کے ریپ پر کانگریس اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان الفاظ کی جنگ چھیڑ گئی، اپوزیشن پارٹی نے ریاست میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورت حال پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ شہر کے مصروف ترین چوراہوں میں سے ایک پر خاتون کا ریپ کیا گیا، راہ گیروں نے اس کی ویڈیو بنائی، پھر بھی کسی نے مداخلت نہیں کی۔

سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوم پرکاش مشرا نے بتایا کہ تقریباً 3 بج کر 30 منٹ پر ایک خاتون پولیس اسٹیشن آئی اور اس نے بتایا کہ اس کا ریپ کیا گیا ہے، فوری طور پر ایک خاتون افسر کو بلایا اور سینئر افسران کو اطلاع دینے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شکایت کنندہ نے ملزم کا نام لوکیش بتایا، مزید کہا کہ فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی تلاش میں بھیجی گئی اور ایف آئی آر درج ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ ملزم کو پولیس اسٹیشن لایا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی، جس کے دوران لوکیش نے جرم کرنے کا اعتراف کر لیا۔

خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا اور اس کے بعد لوکیش کو عدالت میں پیش کیا گیا، جسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اوم پرکاش مشرا کا کہنا تھا کہ خاتون نے عدالت کے سامنے اس واقعے کی تصدیق بھی کی، اس واقعے کی بنائی گئی ویڈیوز پولیس کے پاس بھی آئی، ہم نے اسے ثبوت کے طور پر لیا ہے۔

پولیس نے الزام عائد کیا کہ لوکیش نے ’متاثرہ خاتون سے شادی کا وعدہ کیا، اسے شراب پلائی اور پھر اس کا ریپ کیا۔

پولیس کے مطابق کچھ راہ گیروں نے جرم کو روکنے کے بجائے اس کی ویڈیوز بنائیں۔

سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق جس شخص نے مبینہ طور پر ریپ کی ویڈیو بنائی، اس کی شناخت رکشہ ڈرائیور محمد سلیم کے نام سے ہوئی۔

اوم پرکاش شرما نے بتایا کہ تفتیش کار اس کے مقصد کا پتہ لگانے کے لیے ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں، پولیس نے ملزم کے زیر استعمال موبائل فون برآمد کرلیا اور اس سے ریکارڈ شدہ ویڈیوز بھی برآمد کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024