• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی وزیر اعلیٰ کی سمری مسترد کردی

شائع September 8, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سمری مسترد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے سمری مسترد کرتے ہوئے اپنے نوٹ میں لکھا کہ وزیر اعلیٰ کی کابینہ میں قانونی پور پر پانچ مشیروں سے زیادہ ہونا غیر آئینی ہے اور سمری میں ایک اور مشیر کے کابینہ میں شامل ہونے سے تعداد چھ ہوجائے گی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو نوٹ لکھ کر سمری واپس کردی ہے۔

کچھ دن پہلے وزیراعلیٰ نے کابینہ میں ردوبدل کی سمری گورنر کو بھیجی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024