• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

کنٹینرز لگاکر راستے بند کرنے سے حکومت کے کرتوت عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے، شوکت بسرا

شائع September 8, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی ساری سیاست 9 مئی کے بیانیے پر قائم ہے، ٹک ٹاکرز مریم صفدر نے اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا ہے اور کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے سے ان کے کرتوت عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بی بی چیخیں مت آپ تو خود خیرات کی سیٹوں پر وزیر بنی ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ نواز شریف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہارے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، جعلی اور بزدل حکمرانوں سن لو، روک سکو تو روک لو‏، آج کا جلسہ آپ کی آنکھیں کھول دے گا۔

شوکت بسرا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی ساری سیاست 9 مئی کے بیانیے پر قائم ہے، ٹک ٹاکرز مریم صفدر نے اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا ہے، کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے سے آپ کی کرتوتیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو پھر جلسے کرتی ہے لیکن مسلم لیگ(ن) تو اب جلسی کرنے کے قابل بھی نہیں رہی جبکہ عمران خان نے کوئی این آر او نہیں مانگا اور وہ بہادری سے جیل میں آپ کے ظلم و بربریت کا مقابلہ کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آپ عمران خان کا نام نہ لے لیں، آپ کا تو کھانا ہضم نہیں ہوتا، نیب قانون میں ترمیم کر کے شریف اور زرداری فیملی کو این آر او ٹو دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025