• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

شائع September 7, 2024
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے — فائل فوٹو
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے — فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات میں سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کی رات کو خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، جبکہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024