• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

شاہ رخ خان جیسی مقبولیت چاہتی ہوں، عرفی جاوید

شائع September 7, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارت کی متنازع، بولڈ ماڈل و اداکار عرفی جاوید نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان جیسی مقبولیت چاہتی ہیں۔

عرفی جاوید کی جانب سے شوبز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ شاہ رخ خان کی مقبولیت سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ایسے اداکار ہیں، جنہیں فلم کی تشہیر بھی نہیں کرنی پڑتی لیکن اس باوجود ان کی فلم ایک ہزار کروڑ روپے کما لیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بینچ مارک ہے، ان کا نام ہی کافی ہے، وہ نہ ایونٹ کرتے ہیں اور نہ ہی تشہیر کرتے ہیں، بس خود بخود ان کی فلمیں کمائی کرنے لگتی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ کے مطابق ان کی نظر میں مقبولیت نام ہی اسی چیز کا ہے جو کہ شاہ رخ خان کو ملی ہوئی ہے اور ان کی فلمیں دیکھتے ہی دیکھتے کروڑوں روپے کمانے لگتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر اداکار کو شاہ رخ خان جیسی مقبولیت سے نیچے بات ہی نہیں کرنی چاہیے اور ہر کسی کو ایسی ہی شہرت چاہیے۔

عرفی جاوید نے خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں بھی شاہ رخ خان جیسی مقبولیت ملے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ شاہ رخ خان کی شہرت اور مقبولیت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ ان سے متعلق کتنے پاگل ہوتے ہیں اور انہیں بھی ان جیسی ہی شہرت چاہیے۔

عرفی جاوید نے کہا کہ ان کا مقصد اور مشن بھی یہی ہے کہ انہیں بھی شاہ رخ خان جیسی مقبولیت ملے۔

ان کی جانب سے شاہ رخ خان جیسی مقبولیت کی خواہش کا اظہار کیے جانے پر لوگوں نے ان پر طنز بھی کی اور ان کے بیان پر میمز بھی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025