• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

شائع September 7, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ لکی مروت کے علاقے مستی خیل میں کی گئی۔

بنوں صدر تھانہ میں تعینات کانسٹیبل عبدالرحمٰن چھٹی کے بعد اپنے گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ پولیس لائن لکی مروت میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں پاک فوج اور پولیس کے افسران، جوانوں اور لواحقین نے شرکت کی، شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024