• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی سے اسلام آباد جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز منسوخ

شائع September 7, 2024
—فوٹو: قاضی حسن
—فوٹو: قاضی حسن

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو واپس پارکنگ میں لانے کے بعد مسافروں کو بحفاظت اتار کر پرواز منسوخ کردی گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پرندہ ٹکرانے کا واقعہ طیارے کے ٹیک آف کے وقت پیش آیا۔

پرندہ جہاز کے انجن سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور طیارے سے شعلے نکلے، صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کپتان کی جانب سے ایمرجنسی بریک لگایا گیا جس کے باعث مسافروں نے شدید جھٹکے محسوس کیے۔

بعد ازاں طیارے کو واپس پارکنگ میں لانے کے بعد مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024