• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

سندھ: خیرپور میں کھجور کی پروسیسنگ، پیداوار بڑھانے کیلئے 10 کروڑ روپے مختص

شائع September 6, 2024
وزیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان، کھجور برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے — فائل فوٹو: ڈان
وزیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان، کھجور برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے — فائل فوٹو: ڈان

حکومت سندھ نے ضلع خیرپور میں کھجور کی پروسیسنگ اور پیداوار بڑھانے کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کر دیے جبکہ کام کاج کرنے والی خواتین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کی جانب سے ’سندھ کی میٹھی سوغات کھجور (بڑھاؤ پیداوار و بیوپار)‘ کے عنوان سے خیرپور میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا۔

صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کو کھجور کے کسانوں اور کاشتکاروں نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

محمد بخش مہر نے خیرپور میں کھجور کی پروسیسنگ اور پیداوار بڑھانے کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کردیے جبکہ کام کاج کرنے والی خواتین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

انہوں نے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے کوٹڈیجی میں قائم ریسرچ سینٹر کو مزید فعال کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر زراعت سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان، کھجور برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، حکومت سندھ نے کھجی کی فصل کی بحالی اور اضافے کے لیے ایک منصوبہ بنایا ہے اور حکومت زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سال 2022 کی بارشوں میں خیرپور، سکھر اور گھوٹکی میں کھجی کی فصل کو نقصان پہنچا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024