• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

نیشنل ایکشن پلان کی طرز پر پنجاب میں صوبائی ایکشن پلان مرتب کرنے کا فیصلہ

شائع September 6, 2024
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر ماہ صوبائی ایکشن پلان کا جائزہ لیں گی— فوٹو بشکریہ فیس بُک
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر ماہ صوبائی ایکشن پلان کا جائزہ لیں گی— فوٹو بشکریہ فیس بُک

پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کی طرز پر صوبائی ایکشن پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا جس میں ڈیجیٹل دہشت گردی، دہشت گردی کی فنانسنگ اور فیک نیوز کی روک تھام اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کی طرز پر صوبائی ایکشن پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ اور آئی جی پنجاب کو ایک ماہ کا وقت دے دیا۔

اس پیشرفت سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ صوبائی ایکشن پلان میں ڈیجیٹل دہشت گردی، دہشت گردی کی فنانسنگ اور فیک نیوز کی روک تھام ترجیحات میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ مدارس کی جیو ٹیگنگ، سینٹرل ڈیٹا بیس سسٹم اور اسلحہ کلچر کا خاتمہ بھی صوبائی ایکشن پلان کا حصہ ہوں گے۔

صوبائی ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد کی پروفائلنگ اور شدت پسندوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور متعلقہ محکمے صوبے میں ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کے انسداد کے لیے اقدامات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ داخلہ اور آئی جی پنجاب کو آئندہ 30 دنوں میں اقدامات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر ماہ صوبائی ایکشن پلان کا جائزہ لیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024