• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

بھاری ٹیکسز، تعمیرات میں سست روی کے باعث سیمنٹ کی طلب میں کمی

شائع September 6, 2024
اگست 24 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی— فائل فوٹو: رائٹرز
اگست 24 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی— فائل فوٹو: رائٹرز

بھاری ٹیکسوں کے باعث قیمتوں میں اضافے اور مون سون سیزن کے دوران تعمیراتی کام میں سست روی کی وجہ سے مقامی سیمنٹ کی فروخت اگست میں سالانہ بنیادوں پر 27.54 فیصد کم ہو کر 27 لاکھ 52 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں سیمنٹ کی برآمدات 16 فیصد کم ہو کر 6 لاکھ 13 ہزار ٹن رہی جو مالی سال 2023 کے اسی عرصے کے دوران 7 لاکھ 30 ہزار 755 ٹن تھی۔

اس کے نتیجے میں رواں سال اگست کے دوران سیمنٹ کی مجموعی ترسیل (مقامی فروخت اور برآمدات) اگست 2023 کی 45 لاکھ 28 ہزار ٹن کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہو کر 33 لاکھ 66 ہزار ٹن رہ گئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ کے دوران سیمنٹ کی کل ترسیل 18 فیصد گر کر 63 لاکھ 75 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصے کے دوران 77 لاکھ 58 ہزار ٹن تھی۔

مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ کے دوران سیمنٹ کی ملکی ترسیل 52 لاکھ 14 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 65 لاکھ 78 ہزار ٹن رہی تھی جو 21 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے، مالی سال 24 میں برآمدات کی ترسیل بھی 1.65 فیصد کم ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی تا اگست کے دوران حجم 11 لاکھ 81 ہزار ٹن کے مقابلے میں کم ہو کر 11 لاکھ 61 ٹن ریکارڈ کیا گیا۔

سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سیمنٹ کی مقامی طلب گزشتہ 12 ماہ سے منفی رجحان دیکھا گیا ہے کیونکہ صنعتیں زیادہ ٹیکسوں اور معاشی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ بجٹ میں دیگر وفاقی اور صوبائی ٹیکسوں میں زبردست اضافے کے ساتھ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو دوگنا کر دیا گیا ہے جبکہ کسی دوسرے کاروبار پر اتنے بڑے تناسب سے ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

ٹاپ لائن سیکوریٹیز کے نشید ملک نے پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگست 2024 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اوسط ریٹیل خوردہ قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا جب کہ جنوبی علاقوں کی فیکٹریوں میں سیمنٹ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025