الیکشن ٹریبونل کا پی بی۔45 سے کامیاب امیدوار کو فارم 45 اور فارم 47 کی تصدیق کرانے کا حکم

شائع September 5, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ کے حلقہ پی بی۔45 سے کامیاب امیدوار پرنس احمد عمر کو 7 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 اور فارم 47 کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا جبکہ پی بی۔35 سے منتخب رکن اسمبلی ظفراللہ زہری کے خلاف دائر درخواست خارج کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل I کے جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے حلقہ پی بی۔35 سوراب سے کامیاب امیدوار میر ظفر اللہ زہری کی خلاف میر نعمت اللہ زہری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے میر نعمت اللہ کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس صادق و امین نہ ہونے کے حوالے سے کوئی شہادت ریکارڈ پر نہ لانے کی بنیاد پر خارج کر دیا۔

حکم کے مطابق فریقین کے دعوؤں اور شہادتوں کو پرکھنے اور مشاہدہ کرنے کے بعد معزز ٹریبونل اس نتیجے پر پہنچا کہ مدعی کی جانب سے میر ظفر اللہ کے خلاف صادق و امین نہ ہونے کی بابت کوئی شہادت ریکارڈ پر نہ لانے کی بنا پر میر نعمت اللہ زہری کی جانب سے دائر کردہ انتخابی عذرداری کیس خارج کردیا۔

ٹریبونل نے منتخب رکن اسمبلی پرنس احمد عمر احمد زئی کی کامیابی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سردار احمد خان شاہوانی کی جانب سے دائر عذرداری درخواست کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے حلقہ پی بی۔46، کوئٹہ 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45، 47 اور ان کے ووٹوں کے نادرا سے انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

حکم کے مطابق فریقین کے دعوؤں اور شہادتوں کو پرکھنے اور مشاہدہ کرنے کے بعد معزز ٹریبونل اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوا ہے یا دھاندلی کی گئی ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ 7 متنازع پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45، 47 اور ان کے ووٹوں کے انگوٹھے کے نشان کی نادرا سے تصدیق کرائی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آجائیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025